اوورسیز پاکستانیزپاکستانخبریں

نیویارک میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

PTI USA stages demonstration against the arrest of Fawad Chaudhry, demand immediate release

نیویارک کے مصروف علاقے ٹائمز سکوائر پر نیویارک ، نیوجرسی سمیت مختلف امریکی ریاستوں سے آئے پی ٹی آئی کے قائدین و ارکان کا فود چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ

احتجاجی مظاہرہ جس کے اہتمام میں سیم خان اور خورشید احمد بھلی نے خصوصی کردار اد ا ، میں فواد چوہدری کی رہائی تک ان کے حق میں امریکہ ہر فورم پر ان کے حق میں آواز اٹھانے کا اعلان

نیویارک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر سیم خان اور خورشید بھلی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں نیویارک، نیوجرسی ، کنکٹی کٹ سمیت دیگر امریکی ریاستوں سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے عہدیداران اورارکان نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں عمران خان اور فواد چوہدری کی تصاویر ، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فواد چوہدری کے حق میں اور بعض پر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بھی درج تھے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ارکان کا کہنا تھا کہ ہم فواد چوہدری اور ان کے پور خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ فواد چوہدری سمیت تحریک انصاف کے اُن تمام قائدین کہ جن کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے  مظاہرین اور مقررین نے مطالبہ کیا کہ فود چوہدری کو فوری رہا کیا جائے اور تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کاروائیوں کو بند کیا جائے ۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری نہ صرف آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ قبل از وقت دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج کی آواز کو دبانے کی بھی کوشش ہے ۔احتجاجی مظاہرے میں عمران کی قیادت پر اعتماد کیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button