اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں عظیم الشان پاکستان ڈے پریڈ

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستا ن کے جشن آزادی کے سلسلے میں حسب روایت اس سال بھی نیویارک سٹی میں پاکستان ڈے پریڈ نکالی گئی۔ پاکستان انڈی پنڈنس ڈے پریڈ اینڈ فئیر کمیٹی نیویارک کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے اس فلیگ شپ ایونٹ میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کرکے وطن ِعزیز کا یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور میڈیسن ایونیو (نیویارک سٹی) پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔
نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو نے شرکت کرکے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستان کے 72ویں یوم آزادی پر نہ صرف مبارکباد دی بلکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سرہا ۔مئیر ڈبلازیو کی شرکت کی وجہ سے پریڈ کو تاریخی اہمیت حاصل ہوئی ۔اسی طرح پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی نان سٹاپ پرفارمنس نے جہاںپریڈ کی رونقیں بحال کیں وہاں پریڈ میں شریک ان کے دیوانے جھوم ان کے مشہور و دھوم مچانے والے نغموں پر جھوم اٹھے ۔
اس سال پریڈ کے گرینڈ مارشل امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین و کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر اعجاز احمد تھے جبکہ قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور قونصلر کمیونٹی افئیرز حنیف چنا نے خصوصی شرکت کی ۔

 

Related Articles

Back to top button