پرویز الٰہی نے عمران خان بارے اپنی پالیسی واضح کر دی
Chaudhry Parvez Elahi clarifies his political plan and affliation with Imran Khan
لاہور (احسن ظہیر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جن کی حکومت اور اسمبلی کا مستقبل ، پاکستان کے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث ہے ، نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں اپنی پالیسی دوٹو ک اور واضح الفاظ میں بیان کر دی ہے ۔
چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سوموار کو خصوصی ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم انکے ساتھ ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 12, 2022
دریں اثناءعمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس مہینے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے ۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر یوٹرن لے لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کریں گے ۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان بے شک پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں، حکومت صوبائی الیکشن کے لئے تیار ہے ۔