پاکستان

پاکستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پی پی پی یو ایس اے

PPP USA observes Pakistan Peoples Party 55th Foundation Day in New York

پی پی پی یو ایس اے کے زیر اہتمام پارٹی کے55ویں یوم تاسیس کی تقریب

خالد اعوان کی صدارت میں نیویارک میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، کو چئیرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا گیا

آج پیپلز پارٹی کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کی حکومت ہے،یہ جمہوریت کی ایک اور کامیابی کی طرف پیش قدمی ہے اور یہ شہید جمہوریت اور قائد عوام کے مشن کی جانب ایک اور پیش رفت ہے

پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں ۔اس جماعت نے مشکلات کا جرات سے سامنا کیا اور ہمیشہ آزمائش اور مشکل حالات میں ملک و قوم کو قیادت فراہم کی

پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں پارٹی عہدیدران او ر ارکان ظفر چٹھہ ، ملک اظہر مغل ، قیصر خان ، عطاءارشد، حبیب میمن ، صوبی چانڈیو، ندیم آفریدی، کاشان عمر خلیل ، عابد بٹ، عذرا ڈار، ایاز حسین چانڈیو ، محمد باقر علی ، حفیظ کاہلوں ، ملک اقبال اعوان ، سحرش وقار، نور عارفین، لیاقت ملک ، ظفر چٹھہ اور فیض خالد قریشی سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بھی شرکت کی

 

نیویارک(اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یہاں ٹیسٹ آف لاہور ریسٹورنٹ کوینز(نیویارک) میں پارٹی کے55ویں یو م تاسیس کی تقریب منعقد کی۔ پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی صدارت میں منعقدہ تقریب میںپارٹی عہدیدران او ر ارکان ظفر چٹھہ ، ملک اظہر مغل(پی پی پی پنجاب ) ، قیصر خان ، عطاءارشد، حبیب میمن ، صوبی چانڈیو، ندیم آفریدی، کاشان عمر خلیل ، عابد بٹ، عذرا ڈار، ایاز حسین چانڈیو ، محمد باقر علی ، حفیظ کاہلوں ، ملک اقبال اعوان ، سحرش وقار، نور عارفین، لیاقت ملک ، ظفر چٹھہ اور فیض خالد قریشی سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بھی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ،ارشد عطاءنے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض سید لطیف ڈالمیا نے ادا کئے ۔یوم تاسیس کی اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی جانب سے پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمل میں پارٹی اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔
تقریب میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں پیپلز پارٹی کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کی حکومت ہے ۔یہ جمہوریت کی ایک اور کامیابی کی طرف پیش قدمی ہے اور یہ شہید جمہوریت اور قائد عوام کے مشن کی جانب ایک اور پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکہ میں موجود پی پی پی یو ایس اے کے تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جو پارٹی اور اس کے مقاصد کے لئے اپنا بے لوث کردارادا کررہے ہیں ۔خالد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ الیکشن ہوئے تو وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آجائے گا، پاکستان میںاس کا دور ختم ہو رہا ہے اور جلد ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے کی جو سیاست شروع کی ، وہ جلد اپنے انجام کو از خود پہنچ جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی عہدیداران ظفر چٹھہ ، ملک اظہر مغل(پی پی پی پنجاب ) ، قیصر خان ، عطاءارشد، حبیب میمن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں ۔اس جماعت نے مشکلات کا جرات و بہادری سے سامنا کیا اور ہمیشہ آزمائش اور مشکل حالات میں ملک و قوم کو قیادت فراہم کی۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو گی ۔ملک اظہر مغل نے کہا کہ ہمیں یوتھ کو آگے لانا ہوگا ، وہی ملک و قوم اور پارٹی کا مستقبل ہے ۔

عذرا ڈار،حفیظ کاہلوں ،سحرش وقار،لیاقت ملک اور فیض خالد قریشی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے تسلسل کی وجہ سے آج سب سیاسی جماعتیں مستفید ہو رہی ہیں ۔ اس جمہوریت کے لئے پارٹی قائدین نے اپنے تن، من اور دھن کی قربانیاںدیں ۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دینگے۔پارٹی کارکنان ان کی اعلیٰ اقدار اور روایات کو آگے بڑھائیں گے ۔ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی ۔

آخر میں خالد اعوا ن کی قیادت میں تقریب میں موجود پارٹی کے تمام ساتھیوں نے پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا او ر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر تقریب گاہ جئے بھٹو اور پاکستان کھپے کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

 

Related Articles

Back to top button