پاکستان

علیگڑھ المنائی کے سالانہ ڈنر میں جمال محسن خاکہ پیش کریں گے

علیگڑھ المنائی کاسالانہ ڈنر گالا12نومبر بروز ہفتہ منعقد ہوگا، محفل قوالی کا خصوصی اہتمام

نیویارک(اردو نیوز) علیگڑ المنائی ایسوسی ایشن نیویارک کے زیر اہتمام سالانہ ڈنر گالا12نومبر شام چھ بجے اکبر ریسٹورنٹ اور بینکوئیٹ ہال میں منعقد ہوگا۔ ناسا سائنٹسٹ ڈاکٹر ہاشمہ حسن اور محفل قوالی کے علاوہ اس سال ممتاز فنانشل ایڈوائزر اور کالم نگار جمال محسن کا لکھا ہوا خاکہ ” سرسید اور گاندھی کے ساتھ گپ شپ “ پیش کیا جائے گا۔ شارٹ پلے میں ہندوستان کے دو بڑے لیڈروں کی خدمات اور ان کے پیغامات کو دلچسپ اور شگفتہ انداز میں حاضرین کے سامنے لائیو پیش ہوگا۔

سرسید احمد خاں اور گاندھی جی کی ہندوستانیوں میں بیداری اور قوم کی ترقی کیلئے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام جتنا اہم کل تھا آج بھی ہے۔ سید سید کی جدید تعلیم کا حصول اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام مسلمانوں کی ترقی کا سبب بنا۔دونوں لیڈروں نے برادر وطن کو ساتھ لے کر چلنے کی تلقین کی۔ سرسید کا رول خاکے میں علیگڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے سابق صدر تنویر احمد اور گاندھی کا رول منفرد اینکر اور ایکڑ شاہد اکبر کر رہے ہیں۔ مزید معلومات اور ٹکٹ کیلئے رابطہ کریں۔

ریاض علوی516-728-2835
تنویر احمد 516-508-8788
یا کوثر عثمانی سے
718-820-2114
پر ر ابطہ کریں۔

Aligarh Alumni

Related Articles

Back to top button