پاکستانامیگریشن نیوز

فیصل واؤڈا کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

فیصل واؤڈا کی پی ٹی آئی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔ سید علی زیدی نے فیصل واؤڈا کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے.پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنما فیصل واڈا کو شوکاز نوٹس اسلام آباد میں معروف صحافی ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے فوری بعد چیئرمین کی ہدایت پر جاری کیا۔

 

 

فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کو قتل کرنے کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی جبکہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور پاکستان آنا چاہتا تھا۔

 

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر نے لکھا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور نظریات کی نمائندگی نہیں کرتا، صدر سندھ علی زیدی کو چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بتایا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

 

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button