پاکستانخبریں

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مستعفی ہو گئے

وزیر قانون نے اپنا استعفی وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔  انہوں نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفی  صدر عارف علوی کو ارسال کیا ہے ۔ اپنے استعفی میں اعظم  نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد استعفی دیا ہے ۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے اپنے استعفے میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ہونیوالی بعض قابل اعتراض تقاریر پر بھی اعتراض کیا ۔

 

واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ سے قبل اٹارنی جنرل بھی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں ۔

Azam Nazir Tarar, Urdu News

Related Articles

Back to top button