پاکستان

پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کا امریکہ کے دورے پر آئے پاکستانی پولیس آفیسرز کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستانی پولیس آفیسرز کو نیویارک پولیش اکیڈیمی میں کامیاب ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی گئی ،نیویارک میں پاکستانی و مسلم پولیس آفیسرز سے متعارف کروایا گیا

پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کا امریکہ کے دورے پر آئے پاکستانی پولیس آفیسرز کے اعزاز میں استقبالیہ
استقبالیہ میں پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے سارجنٹ زاہد محمود، ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت سوسائٹی کے ارکان اور مسلم پولیس آفیسرز کے عہدیداران کی خصوصی شرکت

نیویارک (اردو نیوز)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے 28اعلیٰ سطحی پولیس آفیسرز کے اعزاز میںیہاں استقبالیہ دیا گیا ۔استقبالیہ میں پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے سارجنٹ زاہد محمود، ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت سوسائٹی کے ارکان اور مسلم پولیس آفیسرز کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی ۔پاکستانی پولیس آفیسرز کو نیویارک پولیش اکیڈیمی میں کامیاب ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی گئی ،انہیںیاد گار سوینئیر اور ہیلمٹ پیش کیا گیا اورنیویارک میں پاکستانی و مسلم پولیس آفیسرز سے متعارف کروایا گیا۔
پاکستانی پولیس آفیسرز کے وفد کے گروپ لیڈر اے آئی جی رائے بہادر سعید نے پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے سارجنٹ زاہد محمود، ڈیٹیکٹو روحیل خالد سمیت دیگر ارکان کا شکرئیہ اد اکیا اور کہا کہ ان کی جو پذیرائی کی گئی ہے ، وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں ۔
پاکستانی پولیس آفیسرز کا وفد جو کہ نیویارک پولیس اکیڈیمی میں ٹریننگ کے لئے آیا تھا، اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو گیا ۔

Related Articles

Back to top button