ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا
آخری اوورز میں تین چھکے، ایک نو بال، دو وائیڈ بال سے پاکستان جیتا ہوا میچ، انڈیا سے ہار گیا
میلبورن ( اردو نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف اپنا پہلا جیتا ہوا میچ آخری اوورز میں غیر ذمہ دار باؤلنگ سے گنوا دیا ہے ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 159رنز بنائے ۔ اگرچہ یہ سکور ٹی ٹوئنٹی کے لئے کائی اچھا سکور نہیں تھا تاہم پاکستان کی بیٹنگ کے بعد جب انڈیا کھیلنے کے لئے آیا تو انڈین بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے تاہم ویرات کوہلی جنہوں نے شروع کے اوورز پریشر میں کھیلے ،وکٹ پر قائم رہے۔
https://youtu.be/miUj-STSIVE
پاکستانی باؤلرز نے انڈین ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا لیکن آخری دو اوورز میں تین چھکوں ، ایک نو بال ، فری ہٹ اور دو وائیڈ بالز کی وجہ سے انڈین ٹیم جو کہ میچ کی فتح سے آخری وقت تک دور رہی ، عین وقت پر فرح کے قریب آگئی اور پہلے میچ کو اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپئر کی جانب سے آخری اوور میں ایک بل کو نو بال قرار دئیے جانے کا فیصلہ شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید میں ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امپائر کا نو بال کا فیصلہ غلط تھا ۔
No ball & Free hit runs Controversy Highlights Pak vs ind T20 WC 2022
Who else but him?! 👀
For mastering yet another chase, Virat Kohli is the @aramco POTM 🌟 pic.twitter.com/ExRAyOTZtl
— ICC (@ICC) October 23, 2022