اوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر محمد شفیق کو صدمہ، نیویارک میں بیٹی کا انتقال

ڈاکٹر محمد شفیق کی صاحبزادی ہادیہ شفیق کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں

نیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور فریڈم فورم یو ایس اے کے صدر ڈاکٹر محمد شفیق کی صاحبزادی ہادیہ شفیق کا نیویارک میں انتقال ہو گیا ہے۔مرحومہ گذشتہ کچھ ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور کینسر ہسپتال نیویارک میں زیر علاج تھیں ۔انہیں بلڈ کینسر کا مرض لاحق تھا۔ ہادیہ شفیق مرحومہ کا بون میرو ٹرانسپلانٹیشن ہوا جو کہ کامیاب نہیں رہا جس کے بعد ان کا کینسر کے نئے طریقے کے مطابق علاج جاری تھا۔

ہادیہ شفیق مرحومہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ تک کینسر کے مرض کا جرات مندی سے سامنا کرتی رہیں لیکن آخر کار زندگی کی بازی ہار گئیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ڈاکٹر محمدشفیق سے ان کے دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے ان کی صاحبزادی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کی فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائیں ۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل ڈاکٹر محمد شفیق کے جواں سال صاحبزادے بھی انتقال کر گئے تھے ۔ جواں سال بیٹے کے بعد 37سالہ بیٹی کی وفات ڈاکٹر محمد شفیق اور ان کی فیملی کے لئے مختصر وقت میں بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائیں ۔

Dr Mohammad Shafique,

 

 

Related Articles

Back to top button