پاکستان

اعتزاز احسن نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی میری فیملی ہے جس میں رہوںگا تاہم عمران خان میرا ہمسائیہ اور دیرینہ دوست ہے، اعتزاز احسن

لاہور (احسن ظہیر سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میری فیملی (خاندان) ہے اور عمران خان میرا ہمسائیہ اور دیرینہ دوست ہے ۔ دوستی اپنی جگہ اور پیپلز پارٹی سے سیاسی وابستگی اپنی جگہ برقرار ہے اور رہے گی

 

 

چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے کا حق ساتھیوں کو ہے اور دیا جاتا ہے۔

Urdu News, Aitzaz Ahsan

Related Articles

Back to top button