پاکستانخبریں

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان جنہیں عمران خان نے ایک سے زائد سال سے مسلسل اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا تھا ، کے خلاف بالآخر ریفرنس دائر کردیا ہے

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان جنہیں عمران خان نے ایک سے زائد سال سے مسلسل اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا تھا ، کے خلاف بالآخر ریفرنس دائر کردیا ہے ۔اس ریفرنس میں چیف الیکشن کمیشن کی آڈیو لیک کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے 123قومی اسمبلی کے ارکان کے جو استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے ، ان پر چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔

تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹراعجاز چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا کہ چیف الیکشن کمیشن کا روئیہ جانبدارانہ ہے اور ان کی جانب سے حلف کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے سندھ ہاو¿س اسلام آباد واقعہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹائے کا مطالبہ کیا۔

 

Related Articles

Back to top button