عمران خان کا لانگ مارچ کی کال بارے اہم اعلان
ہر حال میںاکتوبر میں لانگ مارچ کی کال دونگا، حکومت کے لئے بہتر ہے کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فوری الیکشن کا اعلان کریں،عمران خان
عمران خان لانگ مارچ کی کال نہیںبلکہ مس لالیں دے رہے ہیں۔ پرامن احتجاج ج ان کا حق ہے لیکن جھتے بنا کر کسی کو حکومت گرانے کی جازت نہیں دی جائے گی، خرم دستگیر خان
اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی کال کے بارے اہم اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ہر حال میںاکتوبر میںلانگ مارچ کی کال دیں گے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے لئے بہتر ہے کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فوری الیکشن کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی صورت میںحکومت کا ٹہرنا ممکن نہیں رہے گا۔ ضمنی الیکشن ، دراصل ریفرنڈم تھا اور عوام کی امنگوں کا ترجمان تھا ۔ ان ضمنی الیکشن میںعوام نے موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔
دریں اثناءاس سوال کہ لانگ مارچ کی صورت میں کیا مارشل لاءلگ سکتا ہے !تو عمران خان نے ذو معنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا جب مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیا تھا تو اس وقت مارشل لاءلگا تھا ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال نہیں بلکہ مس لالیں دے رہے ہیں۔ پرامن احتجاج ج ان کا حق ہے لیکن جھتے بنا کر کسی کو حکومت گرانے کی جازت نہیں دی جائے گی ۔ضمنی الیکشن نتائج کے بارے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ چھ سیٹیں جیتنے کے باوجود عمران خان ایک بھی سیٹ نہیں رکھ سکتے ۔یہ سب ایک سوشہ اور ڈرامہ تھا۔
تاز ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔۔۔ Urdu News USA
۔