پاکستان

تحریک انصاف امریکہ کا اسحاق ڈار سے بد تمیزی کرنے والے شخص سے لا تعلقی کا اظہار

معلوم نہیں کہ واشنگٹن ائیرپورٹ پر بدتمیزی کرنے والا شخص کون تھا، پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ، پارٹی قائدین

واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف واشنگٹن میٹر ایریا کے قائدین و عہدیداران نے واشنگٹن ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بدتمیزی کرنے والے شخص سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں موجود پارٹی قائدین سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ واشنگٹن ائیرپورٹ پر اسحاق ڈار کے خلاف مظاہرہ کرنے والا شخص کون تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ائیرپورٹ پر کسی بھی قسم کے کوئی احتجاجی مظاہرہ کا کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا تھا ۔ ایسے لگتا ہے کہ احتجاجی کرنے والا شخص کوئی مقامی کمیونٹی رکن تھا جو کہ وزیر خزانہ کی آمد کے موقع پر اتفاقاً ائیرپورٹ پر موجود تھا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن آمد کے موقع پر ائیرپورٹ پر موجو د ایک شخص نے وزیر خزانہ کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر اسحاق ڈار کے استقبال کے لئے آئے مسلم لیگ (ن) واشنگٹن کے مقامی رہنما عمران نے بدتمیزی کرنے والے شخص کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ کیا اور جواب میں اسے بھی برا بھلا کہا ۔

Ishaq Dar, Washington Airport

 

Related Articles

Back to top button