" "
پاکستانخبریں

حج و عمرے کےلئے خواتین کےلئے محرم کی شرط ختم

اب عمرہ اور حج پر کوئی بھی خاتون بغیر محرم کے آ سکے گی۔ اس سے پہلے صرف45 سال سے اوپر کی خواتین اور شعبہ خواتین کو استثنیٰ حاصل تھا

لاہور (اردو نیوز) سعودی وزارت الحج نے عمرہ اور حج کے لئے خواتین کی محرم کیساتھ سعودیہ آمد کی شرط ختم کر دی۔ اب عمرہ اور حج پر کوئی بھی خاتون بغیر محرم کے آ سکے گی۔ اس سے پہلے صرف45 سال سے اوپر کی خواتین اور شعبہ خواتین کو استثنیٰ حاصل تھا۔ اب بتایا گیا رشتے داروں کے ساتھ آنے کی شرط واپس لے لی گئی ہے۔

یہ فیصلہ شرعی ہے یا غیر شرعی اس پر بحث شروع ہو گئی ہے البتہ خواتین جو محرم نہ ہونے کی وجہ سے جانے سے محروم تھیں وہ خوش ہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق وزیر برائے حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا دارومدار بہت سی دوسری چیزوں پر ہے۔ ڈاکٹر توفیق نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے۔

Saudi Arabia: Women no longer required to bring male guardian to Hajj and Umrah

Related Articles

Back to top button