خبریںاوورسیز پاکستانیز

ہارون رامے کو صدمہ، نیویارک میں والدہ کا انتقال

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے ڈائریکٹر ہارون رامے کی والدہ اتوار کو نیویارک میں انتقال کر گئیں

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے  ٹرسٹی  اور کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ہارون رامے کی والدہ محترمہ  اور بوریوالا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صغیر رامے کی اہلیہ محترمہ اتوار کی شام نیویارک میں انتقال کر گئیں ۔ 

مرحومہ اپنی فیملی کے ساتھ لانگ آئی لینڈ میں اپنے ایک عزیز کے گھر گئیں جہاں ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی ، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکیں 

ہارون رامے اور ان کے والد نیویارک میں ہی مقیم ہیں 

ہارون رامے کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ سوموار کو دوپہر ایک بجے مکی مسجد بروکلین ادا کی جائے گی
مرحومہ کے جسد خاکی کو پاکستان بھجوایا جائیگا جہاں انہیں ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائیگا
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

Related Articles

Back to top button