پنجاب حکومت ہٹانے کی باتیں (ن) لیگ کی بڑھکیں ہیں، چوہدری پرویز الٰہی
نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق ہے نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں، عمران خان، لانگ مارچ کے وقت جوکہیں گے اس پرعمل کریں گے،چوہدری پرویز الٰہی
لاہور (اردو نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہٹانے کی باتیں (ن) لیگ کی بڑھکیں ہیں، ان سے کچھ نہیں ہونا ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیس سال (ن) لیگ کے ساتھ سیاست کی ہے، (ن) لیگ والوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے کہ جھوٹے کیس کیسے بنانے ہیں۔
رانا ثناءاللہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کام پکڑا ہے کہ رانا ثناءکو عمر قید ہونی ہے۔عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔اس سوال پر کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے، کیا آپ نے ان سے بات کی؟ چوہدری پرویز الٰہی بولے آصف زرداری کے پاس اپنے ڈاکٹرز اور اسپتال ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح بھی کر دیا۔
عمران خان کے لانگ مارچ بارے ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان، لانگ مارچ کے وقت جوکہیں گے اس پرعمل کریں گے۔رانا ثناءاللہ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کس کی حکومتیں ہیں۔ پنجاب عمران خان کااپنا ہے۔خیبر پختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان بھی عمران خان کا اپنا ہے۔لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناءاللہ کوکھڑے ہونےکی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
چیئرمین #PTI عمران خان لانگ مارچ کے وقت جوکہیں گے اس پرعمل کریں گے۔رانا ثناء اللہ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کس کی حکومتیں ہیں۔ پنجاب عمران خان کااپنا ہے۔خیبر پختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان بھی عمران خان کا اپنا ہے۔لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللہ کوکھڑےہونےکی جگہ بھی نہیں ملےگی
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 6, 2022
دورہ لندن کے دوران نواز شریف سے ملاقات کے بارے ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق ہے نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں۔ کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیئے، مجھے ان کے گھر کے ایک ایک شخص کا علم ہے۔ان لوگوں نے ہمارے ملک کا برا حال کیا ہے۔
نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق ہے نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں۔ کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیئے، مجھے ان کے گھر کے ایک ایک شخص کا علم ہے۔ان لوگوں نے ہمارے ملک کا برا حال کیا ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 6, 2022
اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات. پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر راشد بخاری نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا. کینیڈا سے آئے ہوے اوورسیز پاکستانی شاہد بٹ نے ٹیلی تھون کے دوران اعلان کردہ رقم کا چیک وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں دیا.#PunjabFloodRelief pic.twitter.com/fyaUCF0vt9
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 3, 2022
Ch Parvez Elahi, PTI Long March
اردو نیوز