مریم نواز کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان
مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے
لاہور (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے اگلے ہی روز لندن کے لیے روانہ ہو گئیں ہیں ۔مریم نواز نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔مریم نواز لاہور ائیرپورٹ سے نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوئیں۔
مریم نواز پاکستان سے لندن جاتے ہوئے جنید صفدر سے ملاقات کیلئے دوحہ میں رک گئیں۔مریم نواز دوحہ میں سابق سینیٹر سیف الرحمان کی رہائش گاہ پر قیام کریں گی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
He was so sweet 🙂 https://t.co/Pk0ncDVWgH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 4, 2022
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
Maryam Nawaz Sharif at Lahore airport@MaryamNSharif pic.twitter.com/RatkWPWeWA
— ADNAN IRFAN (PMLN) (@ADNANIR82645991) October 5, 2022
Maryam Nawaz, PMLN, Nawaz Sharif, Urdu News USA, Urdu News