پاکستان

صدر بائیڈن کی تین بار سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کی یقین دہانی

نیویارک کے استقبالیہ میں صدر بائیڈن نے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی سے تین بار کہا کہ امریکہ پاکستان کی مدد کریگا، مدد کریگا ، مددکریگا

نیویارک(اردو نیوز ) امریکی صد ر بائیڈن نے ایک نہیں بلکہ تین بار یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کریگا۔صدر جو بائیڈن جو کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں ،کے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “(APPAC) کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد اور ڈاکٹر پرویز اقبال نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

استقبالیہ میں صدر بائیڈن جب شرکاءسے ملاقات کررہے تھے جو ”اے پی پیک “(APPAC) کے بورڈ ممبر ڈاکٹر پرویز اقبال نے صدر بائیڈن سے کہا کہ سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ اس بات پر صدر بائیڈن نے فوری اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تین بار کہا کہ ”امریکہ پاکستان کی مدد کریگا، امریکہ پاکستان کی مدد کریگا، امریکہ پاکستان کی مدد کریگا“
صدر بائیڈن جو کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے کا مزید کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ سے خطاب کے دوران اور وزیر اعظم (میاں شہباز شریف ) سے ملاقات میں بھی پاکستان کے سیلاب کی صورتحال پر با ت کریں گے ۔

صدر بائیڈن کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز سمیت اہم امریکی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد جمعرات 22ستمبر کو نیویارک میں صدر بائیڈن کے اعزازمی دئیے گئے ایک خصوصی استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button