اسلام آباد (اردونیوز)وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے ملک کے آئندہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ، لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں مشاورت کریں گے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔
خرم دستگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کر لیں، آخری فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں، اپنے اقتدار کے لیے وہ ملک کی سلامتی بھی داو¿ پر لگا سکتے ہیں، ان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
Pakistan next army chief