کینیڈا، فائرنگ سے پاکستانی کینیڈین سمیت 2 افراد ہلاک
کینیڈا کے شہروں مِسّی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کے واقعات میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل اور ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے
کینیڈ (اردو نیوز) کینیڈا میں پیش آنیوالے فائرنگ کے ایک او ر واقعہ میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہروں مِسّی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کے واقعات میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل اور ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ملوث حملہ آور کو ہملٹن میں ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ اس حملہ آور کی شناخت پیٹری شان کے نام سے بتائی گئی ہے جس کی عمر تیس سال ہے ۔
فائرنگ کے ان واقعات میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی کینیڈین محمد شکیل ، کینیڈا کے شہر ملٹن میں آٹو شاپ کے مالک تھے اور ان کا شمار کمیونٹی کی مقامی کاروباری شخصیات میں ہوتا تھا ۔ پولیس نے فائرنگ کے اس واقعہ اور حملہ آور کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈین کمیونٹی نے فائرنگ میں پاکستانی کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث سفاک قاتل کو قرارواقعی سزادی جائے ۔