اوورسیز پاکستانیزپاکستان

برطانیہ سے نیویارک کے دورے پرآئے حافظ محمد رفیق چشتی سیالوی کے اعزاز میں استقبالیہ

چوہدری مقصود الٰہی کے استقبالیہ میں مخدوم پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، مفتی عبدالرحمان قمر ، ثناءخوانان محمد علی سہروردی ، محمد اصغر چشتی اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے ڈائریکٹرز اور عہدیداران کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان ڈے بروکلین میلہ کے پریذیڈنٹ چوہدری مقصول الٰہی وریاہ کی جانب سے برطانیہ سے امریکہ کے دورئے پر آئے معرو ف اسلامک سکالر ، چئیرمین پیغام عشق رسول انٹر نیشنل صاحبزادہ پیر حافظ محمد رفیق چشتی سیالوی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر بروکلین ، نیویارک میں دئیے گئے استقبالیہ میں مقامی علماءکرام مخدوم پیر سید تصورالحسن شاہ گیلانی ، مفتی عبدالرحمان قمر ، قاری محمد یونس قادری کے علاوہ ثناءخوانان محمد علی سہروردی ، محمد اصغر چشتی سمیت علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے عہدیداران اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز قاری یونس قادری کی جانب سے تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ نعت و منقبت خوانان محمد علی سہروردی اور محمد اصغر چشتی نے بار گاہ رسالت ﷺ اور بار گاہ حسینیت ؑ میں ہدئیہ اور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
شیخ محمد اشفاق، ناصر اعوان،طاہر بھٹہ، صوفی مشتاق احمد کمبوہ نے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹراور میزبان چوہدری مقصو د الٰہی وریاہ کی جانب سے حافظ محمد رفیق چشتی سیالوی سمیت علماءکرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں امریکہ میں بسنے والی پاکستانی و مسلم کمیونٹی اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے کردار سے آگاہ کیا ۔

صاحبزادہ پیر حافظ محمد رفیق چشتی سیالوی نے مقصود الٰہی وریاہ سمیت علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے نیویارک میں پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ، کمیونٹی خود کو بالخصوص اپنی نسلوں کو مساجد اور دین اسلام کے قریب رکھے ۔ اس سلسلے میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر جیسی کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں کاکردار اہم ہے ۔

مفتی عبدالرحمان قمر اور سید تصور الحسن شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ دین کے رہنما اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک صحیح العقیدہ مسلمان کی حیثیت سے نہ صرف اپنے بلکہ اپنی موجوہ اور آنیوالی نسلوں کے دین کی حفاظر کریں اور اللہ اور اس کے رسول کریم ﷺ کے دین حق کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تعلیمات و آگاہی حاصل کرتے رہیں ۔
تقریب کے آخر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ، امت مسلہ بالخصوص متاثرین سیلاب کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Sahibzada Muhammed Rafiq Chishti, Urdu News USA, Allama Iqbal Community Center

Related Articles

Back to top button