بین الاقوامی

ڈاکٹر اعجاز احمد پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس کے وفدکا حصہ ہونگے

ُُٓAPPACکے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد ارکان کانگریس کی اسلام آباد میں ہونیوالی اہم ملاقاتوں میں شریک ہوں گے

یو ایس کانگریس کے اعلیٰ سطحی ارکان کانگریس کادورہ پاکستان ، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کی اُن کاوشوں کا ایک نتیجہ ہے کہ جو کہ مسلسل ”APPAC“ گذشتہ سالوں سے امریکہ میں کررہی ہے
وفد اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف، صدر عارف علوی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراءبلاول بھٹو، شیری رحمان اور احسن اقبال سمیت اہم حکام سے ملاقات کرے گا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی“ (اے پی پیک ۔APPAC) کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد جنہوں نے ذاتی طور اور اُن کی تنظیم ”APPAC“نے گذشتہ سالوں کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں ، امریکہ میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس کے وفد کا حصہ ہوں گے ۔

یو ایس کانگریس کے اعلیٰ سطحی ارکان کانگریس کادورہ پاکستان ، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کی اُن کاوشوں کا ایک نتیجہ ہے کہ جو کہ مسلسل ”APPAC“ گذشتہ سالوں سے امریکہ میں کررہی ہے ۔
نیویارک سے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے یو ایس کانگریس مین ٹام شوازی جو کہ یو ایس کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریس وومین شیلاجیکسن کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، کی جانب سے ڈاکٹر اعجاز احمد سے خصوصی طور پرکہا گیا کہ وہ اُن کے ساتھ دورہ پاکستان میں شامل ہوں ۔ اس وفد میں کانگریس مین ایل گرین بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر اعجاز احمدہفتے کو نیویارک سے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں ، جہاں وہ سوموار کو ارکان کانگریس کی اسلام آباد میں ہونیوالی اہم ملاقاتوں میں شریک ہوں گے ۔ارکان کانگریس کے دورہ کا مقصد پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد انسانی صورتحال ، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کی جانیوالی کوششوں اور امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی امداد کے علاوہ مزید امریکی کردار کا جائزہ لینا ہے ۔
امریکی ارکان کانگریس کا وفد ، اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجودہ ، وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، نیشنل ڈیزاسٹر مینج منٹ اتھارٹی کے چئیرمین لیفٹنٹ جنرل اختر نواز ، وفاقی وزیربرائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، پاکستان ریڈ کریسنٹ کے سربراہ ابرار الحق، وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان سمیت پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔

دورہ پاکستان کے لئے روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی“ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ اہم امریکی ارکان کانگریس کا دورہ پاکستان نہایت اہم ہے ۔ ہم اس دورے کے دوران اور ارکان کانگریس کی امریکہ واپسی پر ، امریکہ کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ مدد کے لئے کام کریں گے ۔ ارکان کانگریس کے ساتھ فالو اپ میٹنگز کریںگے۔
یہاں یہ ام قابل ذکر ہے کہ ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی“ گذشتہ پانچ سالوں سے مسلسل یہ کوشش کررہی ہے کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنا متحرک کردار ادا کرے اور امریکی سیاسی نظام میں پاک امریکہ تعلقات کے تاریخی پس منظر اور اہمیت کو اجر کیا جائے ۔
ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ”APPAC“ کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی شکل میں آنیوالی بدترین قدرتی آفت کے موقع پر امریکی ارکان کانگریس کا وفد ، سیلاب کی تباہ کاریوں کی صورتحال ، انسانی مدد اور امریکی کردار کے جائزہ کے لئے پاکستان جا رہا ہے ۔پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان کانگریس کی مشکور ہے ۔

امریکہ سے ڈاکٹر اعجاز احمد کے علاوہ ٹیکاس سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے طاہر جاوید، طاہر بھٹی،تنویر احمد اور ریحا ن صدیقی بھی وفد میں شامل ہوں گے ۔

APPAC, Dr Ijaz Ahmad, US Congressmen, Pakistan, Flood in Pakistan

Related Articles

Back to top button