پاکستان

عمران خان کی بہاولپور اور ملتان میں لوٹوں پر شدید تنقید

بہاولپور میں بہت بڑا مونچھوں والا لوٹا ہے.بہاولپور اس لوٹے کو کبھی جیتنے نہیں دینا۔تین سال حکومت کے مزے لیتا رہا اور بعد میں لوٹا بن گیا، عمران خان

ملتان (اظہار عباسی ) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انھیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو پھر وہ کارنر ٹائیگر بن سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چار ماہ میں ہر طرح کے ظلم برداشت کیے۔ بلیک آٹ کیا۔ ان کے مطابق آج پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے شہر بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی ہے اور ملک قرضوں میں دلدل میں پھنس رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ہمیں دلدل میں لے کر جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان حالات سے نکلنے کا واحد رستہ یہی کہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کہا ہے کہ ملک میں جتنی چار ماہ میں مہنگائی ہوئی ہے اتنی تاریخ میں نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ آپ خود بتائیں کبھی اتنے بجلی کے بل کسی کو ملے ہیں؟ان کے مطابق آج ٹیکس لگا کر 50 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے۔ ان کے مطابق آج لوگوں کو یہ نہیں سمجھ لگ رہی ہے کہ وہ بجلی کے بل دیں یا پھر بچوں کی فیس۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بہاولپور میں اپنے جلسے میں مریم نواز کے بیانات کے کچھ حصے دکھاتے ہوئے ان کے مقف کا مذاق اڑایا۔ عمران خان نے کہا کہ ‘مریم کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، بیچاری کو دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی۔

Imran khan, Bahawalpur
Imran khan, Bahawalpur

عمران خان نے کہا کہ بعد میں پتا چلا کہ لندن میں مریم نواز کے نام پر چار بڑے بڑے محلات ثابت ہوئے۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ یہ پیسہ آپ عوام کا تھا۔ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کے بیان کے بھی کچھ حصے دکھائے اور پھر کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کے پیسے سے یہ سب اثاثہ بنایا۔عمران خان نے کہا کہ جس وقت تک طاقتور قانون کے شکنجے میں نہیں آتا۔ اس وقت تک انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام بھی نہیں آ سکتا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد جو حکومت پانچ سال تک آئے گی اس سے استحکام آئے گا۔انھوں نے کہا اگر اسلام آباد آنے کی کال دی تو پھر آپ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انھوں نے کہا صاف اور شفاف الیکشن کروا کر اپنی جان اور ملک کو بھی بچائیں بہاولپور میں بہت بڑا مونچھوں والا لوٹا ہے.بہاولپور اس لوٹے کو کبھی جیتنے نہیں دینا۔تین سال حکومت کے مزے لیتا رہا اور بعد میں لوٹا بن گیا قائد اعظم محمد علی جناح بھی صادق اور امین تھے.ہندوستان میں آج مسلمان غلامی کررہے ہیں۔قائد اعظم محمد علی نے بتا دیا تھا کہ ایک آزاد قوم کی آواز اوپر ہوتی ہے۔بہاولپور کے باشعور بیدار غیرت مند پاکستانیوں اپ نے مجھ سے وعدہ کرنا ہے اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا۔ ان خیالات کااظہار چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بہاول پورمیں ڈرنگ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عظیم لیڈر قائداعظم وکلاءبرادری سے تھے ۔انہوں نے کہاکہ یہ زرداری اور شریف خاندان تیس سال سے پیسہ چوری کرکے باہر لے کرجارہے ہیں ۔یہ آج دونوں اکٹھے ہوگئے ہیں

Related Articles

Back to top button