آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کی منظوری دیدی
پاکستان کو ایک ارب سترہ کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض ملے گا، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے ملکی معیشت پر دباو¿ کم ہو گا
واشنگٹن ڈی سی ( ارد و نیوز ) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کئے جانیوالے سٹاف لیول معاہدہ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ آئی ایم ایف بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی ایم ایف کے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ میں تمام ارکان ماسوائے انڈیا کے ، تمام ارکان نے معاہدہ کی منظوری دے دی ۔
معاہدے کی منظوی کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ، سترہ کروڑ ڈالرز کا قرض دیا جائیگا۔ اس پروگرام کی بحالی سے پاکستان جو کہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے ، کی مشکلات میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو پاکستان کی معیشت کے لئے مثبت پیش رفت قرار دے دیا،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا ہے۔
Approval of IMF deal will improve Pakistan’s economic stability and viability and ease Balance of Payments situation.
— Masood Khan (@Masood__Khan) August 29, 2022
آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے لیکن پاکستان کی منزل معاشی خودانحصاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں پروگرام کی بحالی کے لئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔میں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو اور آئندہ پاکستان کو کبھی اس کی ضرورت نہ رہے۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کی رحمت سے پرامید ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کی طرح ایک بار پھر آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہیں گے۔