پاکستانامیگریشن نیوز

پاکستان ہاؤس میں جشن آزادی پاکستان کی پروقارتقریب

قونصل جنرل عائشہ علی اور کانگریس وومین ایوٹ کلارک سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک (اردونیوز ) علیزئی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان ہاﺅس 75واں جشن آزادی علیزئی فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کا75واں جشن آزادی بڑی شان سے منایا گیا۔ اس جشن آزادی پروگرام کی میزبانی علیزئی فاﺅنڈیشن کے بانی و چیئرمین نسیم خان علیزئی نے کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کونسل جنرل آف پاکستان مس عائشہ علی، بروکلین سے کانگریس وومین ایوٹ کلارک،کے علاوہ ڈسٹرکٹ10سے فار کانگریس مسٹروان شیانگ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس کے علاوہ پی پی پی امریکہ کے صدر خالد اعوان ،سرور چوہدری، مسلم لیگ(ن) کے دانش ملک، پی ٹی آئی کے ابرار خان ،ظفر خان کے علاوہ کمیونٹی کے دوسرے لیڈران اور معززین نے شرکت کر کے علیزئی فاﺅنڈیشن کے اس سالانہ جشن آزادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شا گروز خان علیزئی نے ادا کئے۔ تلاوت قرآن پاک مرزا انیس بیگ نے کی اور خوبصورت آواز میں نعت شریف رانا اخلاق احمد اور مرزا انیس بیگ نے بیان کیں۔ بعد ازاں پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی سب لوگوں نے کھڑے ہو کر خوبصورت انداز میں پڑے۔

پاکستان ہاﺅس کے بانی و میزبان نسیم خان نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہمیں اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے جو کہ قائداعظم کی قیادت میں تحریک پاکستان میں موجود تھا۔ آج ہماری قوم مختلف دھڑوں میں پٹی ہوئی ہے۔ آج ہماری اکانومی کا برا حال ہے ہمارے وطن عزیز کو بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔ پچھتر سالوں میں ہم نے کافی ترقی کی لیکن آج تک ایک قوم نہ بن سکے۔ آیئے اس ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ہم ایک قوم بننے کا عہد کریں اور پاکستان میں اور یہاں پر بھی آباد پاکستانی ایک دوسرے کو برداشت اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

 

Ayesha Ali, 14 August 2022
Ayesha Ali, 14 August 2022

قونصل جنرل عائشہ علی نے اپنی تقریر میں پاکستان کی تاریخ اور ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بیان کرتے ہوئے کہا کہ75 سالوں میں ہم نے کافی ترقی کی یہاں تک کہ دنیا میں پہلی اسلامی نیوکلیئر طاقت بن گئی آج ہمارا وطن ایک عظیم قوت بن چکا ہے۔ اور دشمن کسی بھی حالت میں بری نظر سے دیکھ نہیں سکتا۔ کونسل جنرل عائشہ علی نے کہا کہ علی زئی فاﺅنڈیشن کے تحت قائم پاکستان ہاﺅس کو ہماری کمیونٹی کے لئے بہت بڑی خدمت قرار دیا اور جشن آزادی کے اس سالانہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر نسیم خان علیزئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
کانگریس وومین مس کلارک نے امریکہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی ایک بہت بڑا کردارا دا کر رہی ہے۔ پاکستانی قوم نہایت ہی مخلص ¾محنتی اور آگے بڑھ کر دونوں ممالک پاکستان اور امریکہ کے درمیان70 سالہ دوستی کا کردارادا کر رہی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔ اور امریکہ پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے اور قدر کرتا ہے۔

پاکستانی کمیونٹی ہماری لئے ایک بڑا اثاثہ ہے اور تقریر کے اختتام پر کہا کہ نسیم خان علیزئی کی نگرانی میں پاکستان ہاﺅس امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایک پل کا کردارادا کر رہا ہے ۔ میں جب بھی پاکستان ہاﺅس آتی ہوں تو مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹین سے کانگریس کے امیدوار مسٹریشن ثیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے سے ایک مخلص او ر ستر سال سے آمودہ دوست ہیں اور ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آیئے امریکہ میں بھی آپ ہمارا ساتھ دیں۔ اور مجھے کامیاب کر کے کانگریس کا ممبر بنائیں۔ ہم یہاں بھی دوستی کا حق ادا کریں گے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔

تقاریر کے بعد پاکستان کی آزادی کا سب نے مل کر پاکستان ی جنڈے پر مشتمل خوبصورت کیک کاٹا اور آخر میں ریفریشمنٹ کا اہتمام ہوا۔ یاد رہے کہ علیزئی فاﺅنڈیشن گزشتہ ستائس سالوں سے جشن آزادی مناتی ہے اور اسی طرح خوبصورت کیک کاٹ کر پا کستان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button