نیویارک میں سلمان رشدی پر حملہ
عینی شاہد نے رپورٹ کیا ہے کہ نیویارک کے شاٹا کاوا انسٹیٹیویٹ میں ایک لیکچر دینے سے قبل سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا گیا
نیویارک (محسن ظہیر ) نیویارک میں شاتم رسول ، ملعون سلمان رشدی پر ایک تقریب کے دوران ایک جواں سال شخص نے حملہ کرکے مکے مارےاور چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا ۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد نے رپورٹ کیا ہے کہ نیویارک کے شاٹا کاوا انسٹیٹیویٹ میں ایک لیکچر دینے سے قبل سلمان رشدی پر حملہ کیا گیا ۔مبینہ طور پر حملہ چاقو سے کیا گیا ۔ حملہ کے بعد سلمان رشدی کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا گیا اور حملہ آور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹر جو کہ جائے وقوعہ پر موجود تھا کے مطابق تقریب سے قبل سٹیج پر ایک شخص کو سلمان رشدی کو مکے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے ۔ سی این این کے مطابق موقع پر موجود ایک اور شخص نے کنفرم کیا کہ سلمان رشدی پر حملہ کیا گیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ جائے قوعہ سے تقریباً75فٹ دور تھا ، اس لئے دیکھ نہیںسکا کہ کس شے سے حملہ کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں سی این این کی رپورٹ میں ہی کہا گیا کہ حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا جس سے سلمانرشدی زخمی ہو گیا ۔
انسٹیٹیویٹ کی جانب سے موقع پر ایمبولنس اور میڈیکل مدد کے لئے کال کر دی گئی تاہم ترجمان نے تفصیل شئیر کرنے سے معذرت کر لی ۔ وضح رہے کہ سلمان رشدی کو اس کی گساتاخانہ کتاب کی وجہ سے مسلم ورلڈ میں شاتم رسول اور معلون قرار دیا گیا ہے ۔
BREAKING: Author Salman Rushdie has been attacked as he was about to give a lecture in western New York. An @AP reporter witnessed a man storm the stage at the Chautauqua Institution and begin punching or stabbing Rushdie as he was being introduced. https://t.co/bVTbfkLjyL
— The Associated Press (@AP) August 12, 2022
Salman Rushdie, Salman Rushdi, Urdu News USA