پاکستان

آؤ ق لیگ میں جو ہوا، اس پر مٹی ڈالیں، شجاعت حسین کی اہم پریس کانفرنس

ق لیگ کے اجلاس میں شجاعت حسین کو صدارت سے اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹانے کی جو کاروائی کی گئی، وہ پارٹی آئین کے مطابق نہیں،چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے اپنے بھائی و کزن چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے گروپ سے کہا گیا ہے کہ ق لیگ میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر آئیں مل کر مٹی ڈالیں اور خاندان اور پارٹی کو تقسیم سے بچا لیں ۔ یہ پیشکش انہوں نے یہاں طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی ساتھیوں کے ہمراپنی اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس پریس کانفرنس میں شجاعت حسین اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جانب سے دو ٹوک اور واضح الفاظ میں کہا کہ ق لیگ کے اجلاس میں شجاعت حسین کو صدارت سے اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹانے کی جو کاروائی کی گئی، وہ پارٹی آئین کے مطابق نہیں اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔

MamooJan – Buy Sweet & Happiness For Your Loved Ones While Sitting in USA

 

چوہدری شجاعت حسین نے عندئیہ دیا کہ وہ پارٹی آئین میں جلد اہم ترمیم کریں گے ۔ انہوں نے قومی و ملکی قیادت سے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت اہم ترین مسلہ ہے، معیشت کو سیاستدانوں نے تباہ کیا اور انہیں ہی اس کو دوبارہ مستحکم بنانے میں اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں مسلم لیگ ق کے عہدیداروں کی چوہدری پرویزا لٰہی کو مبارکباد، حمایت کی یقین دہانی

Related Articles

Back to top button