اوورسیز پاکستانیز

مسلم لیگ امریکہ کی چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد

اجلاس میں مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی تائید کی جس میں مرکزی صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد نئے پارٹی صدر اور نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ امریکہ نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ان کی کامیابی پرخصوصی مبارکباد پیش کی اور عمران خان کے ساتھ مل کر پنجاب کی ترقی اور ملک کے لیے قابل ذکر خدمات ادا کرنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی تائید کی جس میں مرکزی صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد نئے پارٹی صدر اور نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا

 

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الہی اور چوہدری حسین الہی کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گئے

 

پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے اجلاس میں چوہدری تنویر اصغر،غلام فرید لنگڑیال ،چوہدری فیض احمد،چوہدری ظفر اقبال،چوہدری ادریس عارف،مزمل حسین مون،مرزا محمد بوٹا،مہر انصر بیگ،چوہدری خالد بجاڑ اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور امریکہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیےآئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button