پرویز الٰہی نے شجاعت حسین کے نیچے سے کرسی کھینچی
اس سے پہلے کہ چوہدری شجاعت حسین کوئی ایک اور خط لکھتے ، ان کے پر کاٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں صدارت سے الگ کر دیا گیا
لاہور (احسن شیخ سے ) چوہدری برادران کے درون خانہ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے الگ کرنے کے فیصلے میں چوہدری پرویز الٰہی نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے بہنوئی ، کزن اور پارٹی سربراہ کے نیچے سے پارٹی صدارت کی کرسی کھینچی ۔ چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کرنے کی سیاسی و پارٹی کاروائی میں سنٹرل ورکنگ کمیونٹی کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کا فیصلہ کیا گیا
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈر تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے الیکشن قواعد کا سہارا لیتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ایکشن لیا جا سکتا تھا ۔ لہٰذا اس سے پہلے کہ چوہدری شجاعت حسین کوئی ایک اور خط لکھتے ، ان کے پر کاٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں صدارت سے الگ کر دیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں ۔ شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو ق لیگ سے فارغ کر دیا گیا
تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔
Urdu News USA