پاکستان اوورسیز فورم کا عظیم الشان عالمی کنونشن
اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے ایک مشترکہ اور متحدہ کردار ادا کیا جائیگا
اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے ایک مشترکہ اور متحدہ کردار ادا کیا جائیگا، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کے لئے اوورسیز میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا
امریکہ سمیت دنیا کے 46ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستان اوورسیز فورم “ کے زیر اہتمام عالمی سالانہ کنونشن نیویارک میںمنعقد ہوا
چئیرمین شاہد رضا رانجھا اور وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی، چیف آرگنائزر ارشاد چیمہ سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام عالمی کنونشن میںامریکہ سمیت دنیا کے 45ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت
پاکستان اوورسیز فورم کے کنونشن میں وطن عزیز پاکستان کا 75واں جشن آزادی بھی منایا گیا ، جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ، تقریب گاہ پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی
نیویارک (اردونیوز ) امریکہ سمیت دنیا کے 46ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستان اوورسیز فورم “ کے زیر اہتمام عالمی سالانہ کنونشن نیویارک میںمنعقد ہوا۔ اس کنونشن میں امریکہ کے علاوہ دنیا کے اہم 45ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے بذریعہ آن لائن اور زوم شرکت کی ۔ کنونشن میں اعلان کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے ایک مشترکہ اور متحدہ کردار ادا کیا جائیگا۔ اسی کنونشن میں دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کے لئے اوورسیز میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا اور اسے یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا اور وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی، چیف آرگنائزر ارشاد چیمہ سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام عالمی کنونشن میں فورم کے عہدیداران اور ارکان کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین اور ارکان کے علاوہ اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ اسی کنونشن میں وطن عزیز پاکستان کا 75واں جشن آزادی بھی منایا گیا جس میں پاکستان کے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور تقریب گاہ پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔کنونشن میں نظامت کے فرائض ہارون ظفر رانجھا اور خرم ورائچ نے ادا کئے ۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو متحد ہو کر اپنے مطالبات اور دنیا بھر میںسبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے امریکہ سمیت دنیا بھر میںبسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ”پاکستان اوورسیز فورم‘ ‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے انہیں ووٹنگ کا حق دیا لیکن موجودہ حکمرانوں نے اس غصب پر ڈاکا ڈالا اور اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے اہم ترین حق سے محروم کیا ۔ اس سلسلے میں ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے ۔
کنونشن میں پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے علاوہ پاکستان میں مستحق و غریب عوام کے لئے خدمات خلق پر روشنی ڈالی گئی اور اوورسیز پاکستانیوں سے کہا گیا کہ وہ بھی خدمات خلق کے ان فلاحی کاموں میں حصہ ڈال کر وطن کے ذمہ اپنے قرض کو ادا کریں اور اپنا قومی کردار ادا کریں ۔ شاہد رضا رانجھا نے کہاکہ پاکستان اوورسیز فورم کے زیر اہتمام لاکھوں روپے خرچ کرکے پاکستان میں ساڑھے پانچ سو سے زائد مستحق افراد کو روزگار فراہم کئے گئے ، صاف پانے کے بڑی تعداد میں پلانٹ لگائے گئے ، مستحق افراد کو اشیائے خوردو نوش فراہم کی گئی اور مسلسل کی جا رہی ہے ۔
پاکستان اوورسیز کنونشن میں خدمات خلق کے منصوبوں کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی اور لاکھوں روپے کے فنڈز بھی جمع کئے گئے ۔ کنونشن میں موجود قائدین کی جانب سے دل کھول کر فنڈز عطیہ کئے گئے ۔
شاہد رضا رانجھا نے بتایا کہ کیسے پاکستان اوورسیز فورم نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے بارے میں تحریک چلائی اور قانون سازی میں قانو ن و پالیسی سازوں پر اپنا ہر ممکن دباو¿ ڈالا۔
وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی کی جانب سے تقریب کے شرکاءسمیت اوورسیز پاکستانیوں کو ”پاکستان اوورسیز فورم“ میں شرکت کی دعوت دی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان اوورسیز فورم بلا امتیاز اپنا کردار ادا کررہا ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم بلا امتیاز اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان اوورسیز فورم کو موثراور فعال بنانے میں ہمارے دست و بازو بنے ۔ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
تقریب سے اوورسیز پاکستانی امریکن قائدین امجد نواز، امتیاز رانجھا،ملک شعیب اعوان ، احسن رانجھا ،ضیاءالرحمان ، ارشاد چیمہ ، چوہدری افتخار تارڑ (پاکستان ) ہارون ظفر رانجھا،نصر گوندل ، خرم وڑائچ، ظفر اقبال رانجھا، شاہ ویز تارڑ، مرزا خاور بیگ، چوہدری پرویز ریاض، چوہدری ضمیر ، خورشید بھلی ، ملک یوسف کھوکھر، شیخ صفدر اقبال ،قاسم وڑائچ (میری لینڈ ) ، ظفر رانجھا (فلوریڈا) ، عثمان سوہی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور پاکستان اوورسیز فور م کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔
کنونشن میں پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے کمیونٹی کے اہم قائدین اور ارکان کو انکی خدمات کے عتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز اور شیلڈ ز بھی پیش کی گئیں ۔