اوورسیز پاکستانیز

“پریسٹیج رئیل اسٹیٹ“(Prestige Real Estate) کا شاندار افتتاح

” پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “ کے برانڈ نیو آفس ، دنیائے ریل اسٹیٹ اور بلڈرز میں جانے پہچانے نام عادل رحمان ، آصف سہیل کی جانب سے قائم کیا گیا ہے

” پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “ کی عظیم الشان گرینڈ اووپنگ اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام سے کی گئی ۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت
ویلین سٹریم سمیت لانگ آئی لینڈ اور نیویارک میں کمیونٹیز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ”رئیل اسٹیٹ “ میں ہر ممکن خدمات نہایت ہی پیشہ وارانہ انداز میں فراہم کرنے کے لئے نیا آفس قائم کیا گیا ہے
شرکاءنے عادل رحمان اور آصف سہیل سمیت ان کی پوری ٹیم کو ”دی پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “کے آفس کی گرینڈ اوپننگ پر مبارکباد دی۔ اپنی نیک، پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا
عادل رحمان اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام ”دی پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “ کے علاوہ ”FASA“ کنٹریکٹنگ کے نام سے ” بلڈرز اور کنٹریکٹرز “ کے طور پر کامیابی سے بزنس کیا جا رہا ہے

 

نیویارک ( اردو نیوز ) ویلی سٹریم ، لانگ آئی لینڈ میں “ پریسٹیج رئیل اسٹیٹ“(Prestige Real Estate) کا شاندار افتتاح ہو گیا ہے ۔ 475ویسٹ میرک روڈ ، ویلی سٹریم ، لانگ آئی لینڈ پر قائم ” پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “ کے برانڈ نیو آفس ، دنیائے ریل اسٹیٹ اور بلڈرز میں جانے پہچانے نام عادل رحمان اور آصف سہیل کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔
” پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “ کی عظیم الشان گرینڈ اووپنگ اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام سے کی گئی ۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت سینئر ایڈوائزر برائے ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو چوہدری اکرم رحمانیہ ، شعیب سلطان،اٹارنی مسعود سید، ساو¿تھ ایشین امریکن سمال بزنس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ سید محسن شاہ نقوی ،امام ظفیر علی ، ارشد خان، جلیل احمد ،میاں عبدالغفار، رانا ظفر اللہ ، رانا ضیاءاللہ ، رانا حفیظ اللہ ، چوہدری عرفان علی ، ملک خادم حسین ، یاسر گل امیر ، چوہدری فاروق وڑائچ سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان اور حمزہ مسجد اور محمدی مسجد سے کمیونٹی ارکان بھی نے شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان سے دانش رحمان ، میاں فاروق بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
تقریب میں ” پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “ کے عدیل رحمان نے اپنے ساتھیوں کی جانب سے تما م مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں نئے کاروبار کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ویلین سٹریم سمیت لانگ آئی لینڈ اور نیویارک میں پاکستانی و امیگرنٹ کمیونٹیز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کمیونٹیز کو ”رئیل اسٹیٹ “ میں ہر ممکن خدمات نہایت ہی پیشہ وارانہ انداز میں فراہم کرنے کے لئے ویلی سٹریم میں نیا آفس قائم کیا گیا ہے ۔
تقریب کے شرکاءنے عادل رحمان ، آصف سہیل سمیت ان کی پوری ٹیم کو ”پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “کے آفس کی گرینڈ اوپننگ پر مبارکباد دی اور نئے کاروبار کے لئے اپنی نیک، پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ اس آفس کے قیام سے کمیونٹی کو رئیل اسٹیٹ کی خدمات کے حصول کے سلسلے میں مدد ملے گی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عادل رحمان اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام ” پریسٹیج رئیل اسٹیٹ “ کے علاوہ ”FASA“ کنٹریکٹنگ کے نام سے ” بلڈرز اور کنٹریکٹرز “ کے طور پر کامیابی سے بزنس کیا جا رہا ہے ۔ اس بزنس کے تحت کمیونٹی کو برانڈ نیو کنسٹرکشن سمیت برانڈ نیو رہائشی و کمرشل پراپرٹیز کی تعمیر میں بھی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
گرینڈ اووپنگ کی تقریب میں میزبانان عادل رحمان ، آسف سہیل کی جانب سے شرکاءکے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا اور تقریب میں شریک ہو کر اور عزت افزائی پر ان کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button