امریکہ میں گجراتیوں کی اکثریت پرویز الٰہی کی حامی
گجرات سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان کھلے عام شجاعت کی سیاست کی مخالفت تو نہیں کرلیکن نجی محفلوں میں وہ کہتے ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین سے اتفاق نہیں کرتے
نیویارک (ارد و نیوز ) امریکہ کے شہر نیویارک سمیت ملک کے اہم و بڑے شہروں میں گجرات سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ نیویارک کے علاقے بروکلین میں بڑی تعداد میں گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آباد ہیں ۔ ان گجراتیوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ق) کی ہمیشہ حامی رہی لیکن گجرات کے چوہدری برادران میںسیاسی تقسیم کی وجہ سے امریکہ میں بسنے والے گجراتی بھی تقسیم ہو گئے ہیں ۔ گجراتیوں کی اکثریت چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی حامی ہے ۔
بالخصوص موجودہ سیاسی صورتحال میں جب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹوں نے چوہدری شجاعت حسین کے برعکس لائن اختیار کی تو امریکہ میںبسنے گجراتیوں نے بھی ان کی سیاسی حکمت عملی کی حمایت کی اور چوہدری شجاعت حسین کی سیاست سے اختلاف کیا ۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان کھلے عام چوہدری شجاعت کی سیاست کی مخالفت تو نہیں کررہے اور ان پر تنقید نہیں کررہے لیکن نجی محفلوں میں وہ کہتے ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین نے جو سیاست کی ہم سے اتفاق نہیں کرتے ۔