پاکستان

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نئی محاذ آرائی کی راہ پر گامزن

حمزہ شہباز شریف کے بعد اب ان کا گلا ہدف پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت ہے ،پی ٹی آئی ، آئندہ 72گھنٹوں میں ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع ہے

لاہور (احسن شیخ سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا گیا ہے جسے پاکستان تحریک انصاف حق کی فتح جبکہ مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی قیادت جوڈیشل مارشل لاءقرار دے رہی ہے۔ اس نئی سیاسی تبدیلی کے بعد حکومت ، اپوزیشن سیاست میں محاذ آرائی جو کہ پہلے سے شدید تھی، سنگین ہو گئی ہے اور گورنر راج کی باتیں شروع ہو گئی ہیں ۔ نئی سیاسی صورتحال میں تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کی قیادت بالخصوص آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے آئندہ اقدام پر سیاسی پنڈتوں کی نظریں مرکوز ہو گئی ہیں ۔ دیکھنا یہ بھی ہوگا کہ نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے عمران خان اب ملک کے دو بڑے صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں اور اسمبلیوں کو تحلیل کرکے نئے جنرل الیکشن کی راہ ہموار کرتے ہیں یا نہیں ۔

مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی قیاد ت کی جانب سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی قیادت میں قائم تین رکنی بنچ کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار، فل کورٹ کا مطالبہ پورا نہ کئے جانے پر کیس کی کاروائی کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے قائدین کا کہنا ہے کہ میاں حمزہ شہباز شریف کے بعد اب ان کا گلا ہدف وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں قائم پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت ہے ۔ آئندہ 72گھنٹوں میں ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع ہے

 

MamooJan – Buy Sweet & Happiness For Your Loved Ones While Sitting in USA

 

 

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔ ارد و نیوز یو ایس اے

Urdu News USA,

Related Articles

Back to top button