پاکستان

عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے اعتراضات کے حوالے سے بڑ ااعلان کر دیا

اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کوئی ناانصافی نہ ہو۔عمران خان

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعتراضار کے حوالے سے بڑا اعلان کردیاہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کوئی ناانصافی نہ ہو۔عمران خان کا ٹویٹ درج ذیل ہے ،
”ہفتہ بھر سے میں نے سرویز سمیت تمام دستیاب وسائل یہ جاننے پر صرف کئے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کہیں میرٹ کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔میں تمام شکایات کنندگان کو یقین دلاتا ہوں کہ حتمی فہرست کے اجراء سے قبل پوری چھان بین کروں گا اور اگر کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو اسے درست کیا جائے گا“
واضح رہے کہ تحریک انصاف میں متعدد حلقوں میں پارٹی ساتھیوں کی جانب سے اعتراضات کئے جا رہے ہیں کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے انہیں نظر انداز کیا گیا ۔ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملی وہ اپنے کارکنوں کو لیکر بنی گالا میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کررہے ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت انہیں یقین دلارہی ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔پارٹی کے ٹکٹ کے امیدواروں اور ان کے سپورٹرز کے بڑھتے ہوئے دباو¿ کے پیش نظر عمران خان نے مذکورہ ٹویٹ کیا اور یقین دلایا ہے کہ اگر کسی کیس میں نا انصافی ہوئی تو وہ نظر ثانی کریں گے
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں سروے کا ذکر کیا ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دیتے وقت امیدوار کے بارے میں سروے بھی کروائے گئے ۔جن لوگوں کو سروے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں ملے ، ان کا کہنا ہے کہ سروے ٹکٹ نہ دینے کا محض ایک بہانہ ہے ۔
تحریک انصاف کے علاوہ مسلم لیگ (ن) میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے مسلہ پر شکایات سامنے آرہی ہیں ۔ اسی سلسلے میں زعیم قادری نے لاہور سے آزاد الیکشن کا اعلان کر دیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button