پاکستان
حمزہ شہباز ہی وزیر اعلیٰ برقر ار رہیں گے
شجاعت حسین کے خط نے وزارت اعلیٰ کی سیاست کو رخ موڑ کر رکھ دیا ، ڈپٹی سپیکر نے ق لیگ کے ووٹ شمار تصور نہیں کئے
لاہور (اردونیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین کے ڈپٹی سپیکر کو لکھے گئے خط نے ایوان میں سیاست کو یکسر مسترد کردی۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کو پیش نظر رکھتے ہوئے ق لیگ کے ووٹ کو شمار تصور نہیں کیا جس کے بعد قرار دیا گیا کہ میاں حمزہ شریف کی ایوان میں اکثریت برقرار ہے لہٰذا وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں گے
پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے ایوان میں ہونیوالی کاروائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے حالیہ پیش رفت پر احتجاج کی کال دے دی گئی ہے