بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نے 27اگست کو بروکلین میلہ کا اعلان کردیا

مشتاق احمد کمبوہ چئیرمین اور چوہدری مقصود الٰہی میلے کے صدر منتخب، ناصر اعوان اور طاہرہ بھٹہ سمیت کمیونٹی سنٹر قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم ونمائندہ تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نے کورونا وبا کی وجہ سے تعطل کے شکار ہونے والے بروکلین میلے کو اس سال منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے قائدین ناصر اعوان، طاہر بھٹہ ، چوہدری جاوید اقبال چیچی ، عارف شیخ ، ملک اکرم اور عارف ندیم بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ 18ایونیو اور کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر 27اگست بروز ہفتہ ”پاکستان ڈے بروکلین میلہ “ منعقد ہوگا۔

اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ کمیونٹی قائدین مشتاق احمد کمبوہ ،بروکلین میلہ کے چئیرمین جبکہ چوہدری مقصود الٰہی وریاہ پریذیڈنٹ ہوں گے ۔

تفصیل کے لئے ویڈیو ڈیکھیں

Brooklyn Mela, Allama Iqbal Community Center, Urdu News USA

 

Related Articles

Back to top button