عید میلے میں شریک شرکاءکی ارشد خان کو میراتھان جیتنے پر مبارکباد ، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کی پاکستانی و مسلم امریکن کو عید الالضحیٰ کی مبارکباد ، عید میلے میں اکرم رحمانیہ ، محسن شاہ ، چوہدری انوار ، ملک خادم سمیت اہم شخصیات کی شرکت
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے نواح ی علاقے لانگ آئی لینڈ کی حمزہ مسجد میں حسب سابق اس سال بھی نمازیوں اور کمیونٹی کے لئے عید میلہ (Eid Carnival) کا اہتمام کیا گیا جس میں مسجد کے نمازیوں اور کمیونٹی کے مقامی ارکان نے اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک ساتھ مل کر (حال ہی میں گذرنے والی ) عید الالضحیٰ کی خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔
ناسا کاؤنٹی کے کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین بھی حمزہ مسجد مین ہونیوالے اس عید میلے میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد انتظامیہ سمیت پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دی۔
کاو¿نٹی ایگزیکٹو برو بلیک مین جب حمزہ مسجد پہنچے تو مسجد انتظامیہ سمیت ان کا اُ ن کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، SAASBAکے صدر سید محسن شاہ سمیت دیگر کمیونٹی قائدین میاں عرفان ، ارشد خان ، عادل رحمان ، فاروق وڑائچ، چوہدری قربان ، ریحان مصباح ، شیخ سرفراز، اکرم قادری ، عبدالقادر ، مسز روحی اور سید وسیم نے استقبال کیا ۔
اس موقع پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ارشد خان کو میراتھان ریس ففٹی پلس جیتنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا جو کہ انہیں ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے پیش کیا ۔
کمیونٹی قائدین کی جانب سے ارشد خان کو میراتھان ففٹی پلس دوڑ جیتنے پر مبارکباد دی گئی اور کہا گیا کہ کمیونٹی کو ارشد خان پر فخر ہے ۔
بروس بلیک مین نے عید میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناسا کاؤنٹی ، امیگرنٹ کمیونٹیز کا گڑھ ہے ۔ امیگرنٹ کمیونٹیز کی کاو¿نٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ۔ ناسا کاؤنٹی ، امیگرنٹ کمیونٹیز کی کامیابی و ترقی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے ۔
حمزہ مسجد کے صدر اور چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت دیگر نے کاؤنٹی ایگزیکٹو کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروس بلیک مین پاکستانی و مسلم امریکن کیونٹی کے دیرینہ دوست ہیں۔
عید کارنویل (میلہ ) میں شریک بچوں ، خواتین ، بزرگوں اور بڑوں نے دن بھر میلے میں گذارا اور خوب انجوائے کیا ۔
Marathon Race, Arshad Khan New York, Hamza Masjid, Akram Rahmania, Bruce Blakeman