اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

احسن اقبال کا ”اپنا کنونشن “ میں سخت سوالات کا سامنا

احسن اقبال سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق، پنجاب اور وفاق میں ایک ہی خاندانی کی اجارہ داری ، کرپشن اور کرپشن کے حوالے سے سخت سوالات کئے

اٹلانٹنگ سٹی (محسن ظہیر ) پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن فزیشنز آف نارتھ امریکہ “ (اپنا ۔APPNA) کنونشن میں وفاقی وزیر برئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی جانب سے سکٹ سوالا کا سامنا کڑنا پڑا۔ کنونشن میں ہونیوالے ایک سیمینار جس کے مہمان خصوصی احسن اقبال تھے ، میںوقفہ سوال و جواب میں بعض ڈاکٹرز نے احسن اقبال سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق، پنجاب اور وفاق میں ایک ہی خاندانی کی اجارہ داری ، کرپشن اور کرپشن کے حوالے سے سخت سوالات کئے ۔

جب یہ سوالات کئے جا رہے تھے تو ہال میں موجود شرکاءہر سال پر تالیاں بجاتے رہے جبکہ احسن اقبال مسلسل مسکراتے رہے ۔ احسن اقبال نے سوالات کے جواب میں عمران خان ، ان کے دور حکومت کے بارے میں سوالات اٹھا دئیے اور کہا کہ اوورسیز ووٹنگ کو عمران خان ایک شوشے اور سیاسی کارڈ کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میںہونیوالا احتساب، احتساب نہیں بلکہ ایک سیاسی و انتقامی کاروائیاںتھیں جن کی حقیقت اب واضح ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی غیر ملکی طاقت نے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی اکثریت نے عدم اعتماد کا اظہار کرکے نکالا۔

Related Articles

Back to top button