پاکستان

تخت پنجاب ، پولنگ مکمل، نتائج کا انتظار

ضمنی الیکشن میں فیصلہ ہوگا کہ پنجاب اسمبلی میں برسر اقتدار مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں سے کس کو برتری حاصل ہے

لاہور (احسن شیخ سے ) پنجاب میں اعصاب شکن ضمنی الیکشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ صوبے میں بیس حلقوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جس میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔تمام حلقوں میں پولنگ مکمل ہو گئی ہے اور اب نتائج کا انتظار ہے ۔

کانٹے دار مقابلے کے ساتھ ہونے والے ضمنی الیکشن فیصلہ کریں گے کہ پنجاب میں برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی برتری برقرار رہے گی یا پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی اپنی اکثریت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
ان نتائج کی روشنی میں تخت پنجاب کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بیس حلقوں پر ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے فلور کراسنگ کے بعد ان کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ہوا۔ ان بیس حلقوں میں سابقہ الیکشن میں دس نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جو کہ بعد ازاں پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے جبکہ دس پی ٹی آئی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔

دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ، ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کررہی ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button