امریکہ کے یوم آزادی پر 6,600امیگرنٹس کےلئے امریکی شہریت
امریکہ بھر میں 140اہم ملاقات پر امریکی شہریت حاصل کرنے والوں کے لئے تقاریب حلف برداری منعقد ہوئیں جن میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد امیگرنٹس نے امریکی شہریت کا حلف اٹھایا
نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ کے یوم آزادی پر حسب روایت اس سال بھی یو ایس امیگریشن اینڈ سٹیزن شپ سروسز (یو ایس سی آئی ایس ) کے زیر اہتمام 6600امیگرنٹس کو امریکی شہریت جاری کی گئی ۔
اس سلسلے میں امریکہ بھر میں 140اہم ملاقات پر امریکی شہریت حاصل کرنے والوں کے لئے تقاریب حلف برداری منعقد ہوئیں جن میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد امیگرنٹس نے امریکی شہریت کا حلف اٹھایا اور امریکی محکمہ امیگریشن کی جانب سے انہیں بطور امریکی شہری خوش آمدید کہا گیا ۔
مالی سال 2021میں امریکی محکمہ امیگریشن کی جانب سے کل 855000ایسے افراد کہ جو امریکی شہریت کے حامل و اہل ہو گئے تھے کو امریکی شہریت جاری کی گئی جبکہ جون 2022تک یو ایس امیگریشن کی جانب سے اب تک 661500افراد کو امریکی شہریت جاری کی جا چکی ہے ۔
اہم و تازہ خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔ اردو نیوز یو ایس اے