نیویارک میں PACEکے زیر اہتمام امریکہ کے یوم آزادی کی تقریب
تقریب میں امریکہ کے یوم آزادی کا اہم شخصیات نے منتظمین سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور شرکاءنے ایک دوسرے کو فورتھ آف جولائی کی مبارکباد دی
نیویار ک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ” پاکستانی امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ “(پیس ۔PACE) کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ کے یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔
سعید حسن اور ٹیم ”پیس“ کے زیر اہتمام گالف کلب لانگ آئی لینڈ کے ہال میں منعقدہ فورتھ آف جولائی کی تقریب میں اہم امریکی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔
اس موقع پر تقریب گاہ کو امریکی پرچم اور فورتھ آف جولائی کی آرائشی اشیاءسے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔ تقریب میں امریکہ کے یوم آزادی کا اہم شخصیات نے منتظمین سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور شرکاءنے ایک دوسرے کو فورتھ آف جولائی کی مبارکباد دی ۔
سعید حسن کا کہنا تھا کہ ”پیس “ کے زیر اہتمام فورتھ آف جولائی منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمارا ”ایڈاپٹڈ ہوم لینڈ “ ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنے فیلو امریکنز کو فورتھ آف جولائی کی مبارکباد پیش کرتی ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی اعلیٰ اقدار، شہری آزادیوں ، آئینی و قانونی حقوق کے حوالے سے دنیا میں ممتاز مقام اور حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بڑی تعداد میں امیگرنٹس آباد ہیں اور امریکہ کی ڈائیورسٹی امریکہ اور امیگرنٹ کمیونٹیز کی طاقت ہے۔