ایسوسی ایشن ہیلتھ پلان ، نیویارک اور میساچیوسٹ کے اٹرانی جنرل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عدالت میں جانے کا اعلان
انتظامیہ کے ان اقدمات کی وجہ سے امریکی عوام کو صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے در پیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔اٹارنی جنرل نیویارک،میسا چیوسٹ
نیویارک(اردو نیوز) نیویارک کی اٹارنی جنرل باربرا انڈر وڈ اور میسا چیوسٹ کی اٹارنی جنرل مورا ہیلے نے ایوسی ایشن ہیلتھ پلان کے مسلہ پر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف عدالت سے رجو ع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دونوں اٹارنی جنرلز نے اپنے مشترکہ مراسلہ میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایسوسی ایشن ہیلتھ پلان سے متعلق تحفظات اور خدشات کے پیش نظر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ان اقدمات کی وجہ سے امریکی عوام کو صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے در پیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔اس سلسلے میں ہم عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ افورڈ ایبل ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت حاصل پروٹیکشن کو سیف گارڈ کر سکیں اور اس امرکو یقینی بنا سکیں کہ خاندانوںاور چھوٹے بزنسز کو بدستور معیاری اور بابل برداشت صحت کی دیکھ بھال میسر رہے ۔