گورنر نیویارک کےلئے کیتھی ہوکل اور لی زیلڈن آمنے سامنے آگئے
کیتھی ہوکل نے ڈیموکریٹک جبکہ لی زیلڈن نے ریپبلکن پرائمری الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کر لی ، نومبر میںآمنے سامنے ہونگے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹیٹ میں منگل کو ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے گورنر ، لیفٹنٹ گورنر سمیت اہم عہدوںکے لئے پرائمری الیکشن مکمل ہو گئے ۔ ان الیکشن میںڈیموکریٹک پرائمری میں موجودہ گورنر کیتھی ہوکل جبکہ ریپبلکن پرائمری میں کانگریس مین لی زیلڈن واضح اکثریت سے کامیا ب ہو گئے ۔
گورنر نیویار ک کے لئے دونوں امیدواروں کے درمیان اب جنرل الیکشن نومبر میں ہوں گے ۔ریپبلکن پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ نیویارک سٹیٹ جہاں دو سے زائد دہائیوں سے وہ گورنر کی پوزیشن حاصل کرنے میں مسلسل ناکام ہیں ، میں کامیابی حاصل کریں ۔
کیتھی ہوکل جو کہ گورنر اینڈریو کومو کے استعفے کے بعد لیفٹنٹ گورنر سے گورنر بن گئی ہیں ، اب فل ٹرم کے لئے نومبر میں منتخب ہونے کی کوشش کریں گی ۔ اگر وہ منتخب ہو جاتی ہیں تو نیویارک سٹیٹ کی پہلی منتخب خاتون گورنر بھی ہوں گی ۔
Kathy Hochul, Lee Zeldin, Urdu News USA