کیا واقعی پرویز الٰہی نے دوسری شادی کررکھی ہے ؟
مسلسل یہ خبر زیر یا افواہ یر گردش ہے کہ پرویز الٰہی جو کہ شجاعت حسین کے بہنوئی بھی ہیں ، نے سارہ نامی لڑکی سے شادی کر لی ہے
چوہدری برادران کے قریبی ساتھیوں کے مطابق یہ خبر درست نہیں ہے ،پرویز الٰہی کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس خبر کی کوئی بھی تردید باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی
گجرات (اردنیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی دوسری شادی کے بارے میں انٹر نیٹ ، یوٹیبر ز کے پروگراموں اور سیاسی حلقوں میں مسلسل قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں ۔ ان بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے پیش نظر سیاسی حلقوں اور عوام میں بھی تجسس بڑھ رہا ہے کہ یا یہ قیاس آرائی یا زیر گردش خبر درست ہے یا نہیں !!!
انٹر نیٹ اور سیاسی حلقو ں میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بالخصوص جب سے چوہدری پرویز الٰہی ، نے موجودہ حکومت کے خلاف محاذ بنالیا ہے ، کے بعد یہ مسلسل یہ خبر زیر یا افواہ یر گردش ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی جو کہ ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی بھی ہیں ، نے سارہ نامی جواں سال لڑکی سے شادی کر لی ہے
امریکہ میں مقیم چوہدری برادران کے قریبی ساتھیوں کے مطابق یہ خبر درست نہیں ہے ۔ اسی طرح اگرچہ مذکورہ خبر یا افواہ کے مسلسل زیر گردش ہونے کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے یا چوہدری برادران کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس خبر کی کوئی بھی تردید باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس ۔۔۔۔۔۔پڑھتے رہیں