پاکستان
بیرسٹر سلطان محمود نے برطانیہ اور پورپ میں اپنے مزید تین اعزازی ایڈوائزرز مقرر کر دئیے
اعزازی پولیٹیکل ایڈوائزر برائے برطانیہ بشارت سلیم، برائے یورپ آزاد احمد اعوان جبکہ برائے برطانیہ محترمہ شہناز صدیق ہونگی، بیرسٹر سلطان محمود
میر پور (ارد ونیوز ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ اور پورپ میں اپنے مزید تین اعزازی ایڈوائزرز مقرر کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں اعزازی ایڈوائزرز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن صدارتی سیکرٹریٹ آزاد جموں وکشمیر نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعزازی پولیٹیکل ایڈوائزر برائے برطانیہ بشارت سلیم،اعزازی میڈیا ایڈوائزر برائے یورپ آزاد احمد اعوان جبکہ اعزازی میڈیا ایڈوائزر برائے برطانیہ محترمہ شہناز صدیق ہونگی۔
Urdu News USA, Barrister Sultan Mahmood Chaudhry, AJK