پہلی عید ملن پارٹی
نیویارک (اردو نیوز ) ماہ رمضان میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور تنظیموں کی جانب سے افطار پارٹیوں کا اہتمام ایک روایت بن گئی ہے۔ اسی طرح عید کے بعد کمیونٹی ارکان عید ملن پارٹی کے نام سے مل بیٹھنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ۔ زینت القراءقاری صداقت علی جو کہ ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں، نے مکی مسجد بروکلین (نیویارک) میں نماز عید پڑھائی جبکہ قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے بھی مکی مسجد میں ہی کمیونٹی کے ساتھ نماز عید پڑھی ۔
نماز عید کے بعد علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے قائدین اور کمیونٹی کی مقامی سماجی شخصیات ناصر اعوان اور چوہدری عبدالحمید گجر کی جانب سے بروکلین میں نماز عید پڑھنے کے لئے آنے والے مہمانان خصوصی کے اعزاز میں پہلی عید ملن پارٹی دی گئی جس میں زرک چوہدری ، رانا محمد اشفاق، راجہ ضمیر سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔
ناصر اعوان اور چوہدری عبدالحمید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بروکلین کمیونٹی کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ زینت القراءقاری صداقت علی نے نیویارک میں نماز عید پڑھائی ۔قاری صداقت علی اور قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے میزبانوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی ۔