پرویز مشرف کی پاکستان واپسی ، علاج آڑے آگیا
پرویز مشرف کو جو ادویات دی جا رہی ہیں ، پاکستان میں ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے فی الحال ڈاکٹرز نے انہیں پاکستان منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے
دوبئی (اردونیوز ) سابق صدر پاکستان و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف جو کہ دوبئی میں شدید علیل ہیں ،کی وطن واپسی کے حوالے سے دوبئی میں جاری ان کا علاج اور وہ اہم ادویات جو کہ انہیں دی ا رہی ہیں ، کی پاکستان میں عدم دستیابی آڑے گئی ہے ۔ پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے ان کی وطن واپسی کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے رابطہ کرنے پر شکرگزار ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق صدر مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی اور اس میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس ابتدائیے پر تہہ دل سے مشکور ہیں کیونکہ پاکستان ان کا گھر ہے۔ تاہم سابق صدر کو جو ادویات دی جا رہی ہیں ، پاکستان میں ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے فی الحال ڈاکٹرز نے انہیں پاکستان منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
Message from Family pic.twitter.com/TDFYUypJcH
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) June 19, 2022
اردونیوز یو ایس ا ے