پاکستانامیگریشن نیوزبین الاقوامی

چوہدری فیملی میں بڑی دراڑ، چوہدری حسین الٰہی نے ق لیگ چھوڑ دی

چوہدری حسین الٰہی ، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے ہیں

گجرات (اردونیوز ) پاکستان کے ایک اہم سیاسی گھرانے چوہدری برادران جن کے پاس مسلم لیگ (ق) کی قیادت بھی موجود ہے ، میں ایک اہم دراڑ جس کے گذشتہ ہفتوں سے تذکرے تھے ، اب نمایاں ہو کر سامنے آگئی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری حسین الٰہی جو کہ امریکہ سے تعلیم حاصل کرکے چند سال قبل پاکستان واپس گئے اور سیاسی طور پر متحرک ہیں ، نے اپنے تایا اور خاندان کی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے ۔
چوہدری حسین الٰہی نے ٹوئٹر پر ق لیگ سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کا اتحاد مسلم لیگ (ن) سے ہو، میں اس کا حصہ نہیں رہ سکتا ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزا لٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے چوہدری حسین الٰہی کے ق لیگ سے الگ ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم یوں کیا گیا کہ انہوں نے چوہدری حسین الٰہی کے ٹویٹ کو ”ری ٹویٹ “ کیا ۔
امریکہ میں بسنے والے مسلم لیگ (ق) کے سپورٹرز بھی چوہدری برادران کے گھرانے کی سیاسی تقسیم کی وجہ سے ڈبل مائنڈ ہو گئے ہیں تاہم نیویارک میں موجود چوہدری اختر باہو وال نے چوہدری حسین الٰہی کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر فیس بک پر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اپنے لیڈر چوہدری حسین الٰہی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں ۔

چوہدری حسین الٰہی ، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے ہیں ۔

اردو نیوز یو ایس اے

 

 

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button