ٹیکساس کے امریکی سکول میں ہولناک شوٹنگ، 18بچے جاں بحق
مسلح شخص اسی علاقے کا رہنے والا تھا اور ایک ہینڈ گن اور رائفل کے ساتھ سکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی
ٹیکساس (اردونیوز ) امریکہ میں شوٹنگ کا ایک اور ہولناک اور خونی واقعہ پیش آیا ہے ۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلی منٹری سکول میں منگل کو ہونیوالی شوٹنگ کے نتیجے میں 18بچے اور تین بالغ افراد ہلاک ہو گئے ۔ فائرنگ کرنے والا سفاک قاتل (شوٹر) کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مسلح شخص اسی علاقے کا رہنے والا تھا اور ایک ہینڈ گن اور رائفل کے ساتھ سکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مطابق شوٹنگ کے نتیجے میں 18 بچے اور تین بالغ افراد ر ہلاک ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے والا 18سالہ مسلح شخص بھی مارا گیا۔
شوٹنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر سین انتونیو سے 85 میل مغرب میں یو والڈی کے ایلی مینٹری سکول میں پیش آیا جہاں اندھا دھند فائرنگ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوالڈی نامی شہر میں شوٹنگ کے اس واقعے کے بعد حکم دیا ہے کہ وائٹ ہاو¿س سمیت امریکہ بھر میں تمام سرکاری عمارتوں ، فوج کے اڈوں اور بحری جہازوں پر امریکی پرچم 28 مئی، 2022 کے غروبِ آفتاب تک سر نگوں رہے گا۔واقعے کی چھان بین ابھی جاری ہے۔